کراچی(بزنس رپورٹر)معروف بینکار،صحافی اور سماجی شخصیت سید ابنِ حسن نقوی نے اپنے والد مقتول سید علی حسن نقوی کی چوتھی برسی پر کہا ہے کہ والد صاحب نے خاندان کیلئے بے انتہا محنت کی۔ خاندن کی خدمت کے ساتھ ساتھ وہ سماجی کاموں کو بھی بہتر طریقے سے سر انجام دیتے رہے۔برسی پر پاکستانی ہیروز آرگنائزیشن، کنیز فاطمہ ویلفیئر آرگنائزیشن، سرونگ ہینڈز سمیت مذہبی سماجی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے سید علی حسن کے نام سے شاہراہ اور یادگار قائم کیا جائے۔برسی پر قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور مقتول کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا-