لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کو صحت میں عارضی بہتری آنے کےموقع پر نہ دیکھ سکنے کا غم ساری زندگی رہے گا ۔نواز لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کو طویل علالت کے بعد گزشتہ ماہ ہوش میں آنے کے بعد نہ دیکھنے کا مجھے ہی نہیں بلکہ والد کو بھی تا حیات غم رہے گا ۔جیل قواعد کے تحت نواز شریف کو ہفتے میں صرف ایک بار مختصر وقت کیلئے والدہ سے فون پر کال کی اجازت دی گئی ۔ ایک بار والدہ نے کہا کہ اگر میں لندن میں نہیں آنا چاہتی تو اسکائپ پر ہی گفتگو کروں تاکہ وہ میرا چہرہ تو دیکھ سکیں۔ والدہ کیا سمجھتی ہوں گی میں اور والدہ سیاست میں اس قدر مصروف ہیں کہ ہمارے پاس والدہ کیلئے کوئی وقت ہی نہیں ۔