نواز لیگ کے احتجاج پرپارلیمنٹ کا مشترکہ ا جلاس2 روز کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ امت) بیگم کلثوم نواز کی وفات اور تجہیزوتکفین کے باعث نواز لیگ کے احتجاج پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ ا جلاس2 روز کے لیے ملتوی کر دیااس سے قبل حکومت شیڈول کے مطابق جمعہ کو اجلاس بلانے پر مصر تھی، نواز لیگ کے رکن مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا تھا، حکومت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے ااجلاس دو روز کیلئے موخر کردیا۔سابق اسپیکر ایاز صادق نے اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کرکے اجلاس آ ئندہ ہفتے تک مو خر کرنے کی استدعا کی تھی۔ پیپلزپارٹی نے بھی اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کی تجویزدی تھی۔ مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس موخر کروانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا۔ مرتضیٰ جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت بیگم کلثوم نواز کی تجہیزو تکفین ہونے تک پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب نہ کرے۔اس حوالے سے کیا گیا اعلان واپس لیا جائے۔ اجلاس ملتوی کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم لیگ ن کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر پنے پیغام میں لکھا کہ ”مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نے حکومت اور سپیکر سے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے بجائے پیر کوبلوانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ہم بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں مصروف ہیں اس لئے نہیں آسکتے۔خورشید شاہ نے بھی ہمارے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ اجلاس موخر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

Comments (0)
Add Comment