امن فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب کی فتح

اسلام آباد (امت نیوز)اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب نے ینگسٹرز کلب کو4-1 گول سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر صابر اور آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان بیگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ این آئی ایچ فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں وقفے حیدری کلب کو ینگسٹرز کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

Comments (0)
Add Comment