کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن واٹر بورڈ کی کلفٹن میں 24 انچ کی سیوریج لائن پھٹ گئی ۔رات گئے لائن کی مرمت کا کام شروع نہ کیا جاسکا ۔ساوتھ سٹی اسپتال کے قریب سیوریج پھیلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن باتھ آئی لینڈ سمیت دیگر علاقوں کی سیوریج لائن ساؤتھ سٹی اسپتال کے قریب پھٹ گئی ہے ۔مذکورہ سیوریج لائن 24 انچ قطر کی ہے ۔جو اپنی عمر مکمل کر چکی ہے جس کے باعث لائن متعدد مقامات سے لیکج کا شکار تھی ۔ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ نے کلفٹن میں پھٹنے والی سیوریج لائن کی فوری مرمت کی ہدایت دیدی ہے ۔متاثرہ لائن کی مرمت صبح تک مکمل کرلی جائے ۔لائن کی مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ مطلوبہ مشینری و افرادی قوت جائے وقوعہ پر پہنچادی گئی ہے۔