برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر تقریب میں لڑکھڑاتے رہے

لندن(امت نیوز) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان ایک تقریب میں لڑکھڑاتے رہے۔اسٹیج پر آکر میزبانی شروع کردی۔اوٹ پٹانگ باتوں سے پاکستانیوں کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ہائی کمشنر کو وضاحت کیلئے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان ایک ایوارڈ تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے ہو کر مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔ تقریب کے مہمانوں میں پاکستانی اداکار بھی شامل تھے۔ کئی مواقع پر صاحبزادہ احمد خان کی زبان لڑکھڑاتی ہے اور ان کا تلفظ خراب ہو جاتا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں ہائی کمشنر کہتے ہیں ’کیا میں ایمبیسیڈر ماروہ اور عروہ کو بلا سکوں؟ مجھے اجازت دیں، خواتین و حضرات بہت ساری تالیاں!‘پھر وہ پوچھتے ہیں ’فرحان کو بلا لوں؟ سفیرِ پاکستان مہوش کو بلا لوں؟ زور سے تالیاں بجائیں۔وہ کہتے ہیں ’مجھے دس سفیرِ پاکستان چاہییں‘، بات کرتے کرتے ان کی نظرا سٹیج پر کھڑے اداکار اور فلمساز جاوید شیخ پر پڑتی ہے۔ ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ کونسی ڈائٹ کر رہے ہیں؟ جب جاوید شیخ ہنس کر لاعلمی کا اشارہ کرتے ہیں تو صاحبزادہ احمد خان پوچھتے ہیں: کیا آپ نے زیرو کارب، ہائی پروٹین ڈائیٹ کی؟دریں اثنا جمعرات کو دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ایک پروگرام کی میزبانی کا وزیر خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے اور انہیں واپس بلا کر ان سے تحریری وضاحت نامہ طلب کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment