کراچی(اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 237میں دوبارہ گنتی سے متعلق دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر مدعاعلہیان کو نوٹس جاری کردئیے ،فاضل عدالت نے مدعاعلہیان کو آئندہ سماعت پر جوابات بھی داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔جمعرات کو جسٹس عمر سیا ل پر مشتمل سنگل بنچ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 237میں دوبارہ گنتی سے متعلق پی پی پی کے عبد الحکیم بلوچ کی جانب دائر انتخابی عذر داری کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی طرف الیکشن کمیشن کودستاویزات بھی فراہم کی گئیں۔