کراچی(اسٹاف رپورٹر )محمکہ تعلیم نے نواب شاہ کے ریجنل ڈائریکٹر کالج پروفیسر شفیق احمد رند کوعہدے سے ہٹا کرانکی جگہ صدیق انڑ کو تعینات کر دیا ہے، جبکہ گریڈ 20 کے افسر مائیکرو بیالوجی کے پروفیسر شفیق رند کو کھپرو کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا پرنسپل تعینات کر دیا ہے ۔مذکورہ کالج کی پوسٹ خالی تھی جب کہ صدیق اُنڑ کی تعیناتی کے بعد ایس آر ای مجید اسٹیڈیم روڈ کالج میں مطالعہ پاکستان کے پروفیسر کا عہدہ خالی ہے۔ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔