مقدمہ درج کرائونگا-عبدالقیوم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متاثرہ بچے حارث کے والد نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ عبد القیوم نے امت سے گفتگو میں بتایا کہ کے الیکٹرک کے حکام کے خلاف ایف آئی آر کٹواؤں گا اس سلسلے میں کے الیکٹرک کی غفلت سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے بچے اذہان کے چچا توفیق الدین صدیقی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں مقدمہ درج کرانے کے لئے پولیس سے رابطہ کیا جائے گا ۔

Comments (0)
Add Comment