اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )لڑکی کے والد محمد شاہد ایوب نے روزنامہ امت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے کبھی اپنی بیٹی سے والدہ کے خلاف بدچلن قرار دینے کابیان نہیں مانگا۔بیٹی کی والدہ جان بوجھ کر معاملہ کوالجھاکر ہمدردیاں لینے کی کوشش کررہی ہے ۔میں ایک غریب آدمی ہوں مشکل سے روزی روٹی پوری کررہاہوں ۔عدالت میری بات بھی سنے اور میرے حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کیاجائے ۔لڑکی کی والدہ مجھے اس سے ملنے نہیں دیتی تھی اس کے لیے باربار ملنے کی کوشش بھی کی سولہ سال قبل بھی ملاقات ان کے کہنے پر ہی ہوئی تھی اور بڑی مشکل سے ملاقات کرائی گئی تھی اس کے بعدبچی کولے کریہ نجانے کہاں چلی گئیں جس کاانھیں معلوم نہیں ہوسکاجس وجہ سے وہ ملنے نہ جاسکا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ وہ اپنی بیٹی کے لیے جوکرسکے کریں گے۔