گلشن حدید میں تجاوزات کا خاتمہ قابل ستائش ہے- غازی پاکستان فاؤنڈیشن

کراچی (پ ر) چئیرمین غازی پاکستان فائونڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی نے گلشن حدید میں بھی بلاتفریق تجاوزات کے خاتمے کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی بہتری کیلئے گلشن حدید کمیٹی کے سیکریٹری رسول بخش سومرو اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے بعد رسول بخش کے گھر جاکر انہیں دھمکیاں دینے والے غنڈہ عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں۔ انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment