کراچی(بزنس رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث مولاناعبدالرحمان سلفی نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ مرادرسول ہیں، آپ کاعہدخلافت اسلامی تاریخ کاسنہراباب ہے، جس میں اسلامی حکومت مختصر عرصے میں دنیاکی وسیع علاقوں تک پھیل گئی، آپ کا دور مسلم حکومتوں وسربراہان کیلے مشعل راہ ہے، آپؓ نے رعایا کیلے کئی مثالی اقدام کئے۔ مرکزی جامع مسجد میں یوم شہادت حضرت عمرفاروقؓ پر خطاب میں ان کا کہنا تھا وطن عزیز کو عدل فاروقی کی زشد ضرورت ہے عدل مساوت اسلام کے زریں اصول ہیں جن کے ذریعہ آج بھی حکومت کو اسلامی فلاحی مملکت بنایا جاسکتا ہے