کراچی(بزنس رپورٹر)دنیا بھر میں 15ستمبر کو منایا جانیوالا انٹرنیشنل کوسٹل کلین اپ ڈے منانے کیلئے ہاکس بے اور سی ویو پر ویسٹ بسٹرز پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی تنظیموں کے اشتراک سے ساحل کی صفائی کا پروگرام بعنوان آلودگی سے پاک ساحل لانچ کر رہا ہے۔ پروگرام کے منتظمین نے شہریوں، ماحولیاتی گروپوں اور کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سرگرمی میں حصہ لیں اور ساحلوں کی صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔ ویسٹ بسٹرز نے اسکولوں اور کالجوں کے رضاکار گروپوں کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ مہم کے دوران جمع ہونے والا کچرا ری سائیکل کیا جائے گا۔