کراچی (پ ر) سوئی سدرن گیس کے سابق چیئرمین اور تحریک انصاف کارکن ریاض اختر اعوان نے عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو غربت اور جہالت کی دلدل سے نکالنے کے لئے دن رات جدوجہد کررہی ہے۔ تمام گورنر ہائوس اور دیگر سرکاری عمارتوں کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے اور نچلی سطح پر لوگوں کے حالات تبدیل کرنے کے لئے کام جاری ہے، لیکن کچھ ناکام سیاستدان ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے اور نئی حکومت کے لئے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مخالفین صبر سے کام لیں جلد ہر شعبہ میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔