کراچی(بزنس رپورٹر) رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک کے تحت لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی 1600سے زائد تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی وفاقی مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ مقامی دیہی تنظیمیں عوامی حقوق کے تحفظ اور فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں کو تعلیم و ترقی کے نمایاں اور برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ چئیرمین رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک شعیب سلطان خان نے کہا کہ رورل سپورٹ پروگراموں کے منصوبے نہ صرف مقامی آبادی کی ترقی کا باعث بنتے ہیں بلکہ مقامی افراد اور حکومت کے درمیان مضبوط تر پلیٹ فارم مہیا کر تے ہیں۔