کالج آف ٹوارزم اور ہوٹل منیجمنٹ کے تحت چوتھی تقریب تقسیم اسناد

کراچی (بزنس رپورٹر)کالج آف ٹوارزم اور ہوٹل منیجمنٹ کے تحت چوتھی تقریب ایف ٹی سی آڈیٹوریم میں ہوئی۔ تقریب میں ہوٹل منیجمنٹ ٹریول اور ٹوارزم اور کلنری آرٹس سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر صابر احمد نے کہاکہ آج150طلبہ و طالبات نے اپنی تعلیم مکمل کرکے انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ جس میں 70فیصد طالبات ہیں، جو کہ خواتین کے حوالے سے ایک نئے رحجان کی علامت ہے۔ کالج کے سی ای او احمد شفیق نے اس شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ اور اس کے لئے طلبہ کی بھرپور تیاری اور محنت کرنے کی تلقین کی اور کالج کے نئے شعبہ جات کا تعارف کرایا۔ مہمان خصوصی سردار عبدالرحیم نے کہاکہ طالبات کیلئے یہ شعبہ افادیت کے حامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment