تحریک انصاف لیاری کے ناصر کریم کی پی پی میں شمولیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف لیاری کے حلقہ پی ایس 108کے امیدوار ناصر کریم بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلز سیکرٹریٹ یمں پریس کانفرنس میں ناصر کریم بلوچ نے کہا کہ میں دوبارہ اپنی پارٹی میں واپس آگیا ہوں۔مجھے افسوس ہے کہ لیاری سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہار گئے، لیکن ہم مل کر لیاری کو دوبارہ پی پی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔پی ٹی آئی ایک کمرشل اور ملٹی نیشنل پارٹی ہے۔اس میں کارکنوں کی کوئی عزت نہیں۔پریس کانفرنس سے پی پی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، وقار مہدی اور جاوید ناگوری نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر راشد ربانی، شکیل چوہدری، سردار نزاکت، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی، نادیہ گبول و دیگر بھی موجود تھی۔سعید غنی نے کہا کہ ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سے لیاری میں پارٹی مضبوط ہوگی۔وقار مہدی نے کہا کہ ناصر کریم کے ساتھ ماضی میں بھی ملکر کام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment