کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو خیر باد کہہ دیا۔انہوں نے رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے استعفیٰ ارسال کردیا۔فاروق ستار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رکن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے مستعفی ہوا ہوں اور میں نے اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی متحدہ پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔