ٹوکیو (امت نیوز) چین کی نامور ٹینس سٹار شوائی ڑنگ، چین کی ہی کیانگ وانگ اور تائپے کی سو وائی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔جاپان میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی شوائی ڑنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کی ھیبینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔