دبئی(امت نیوز)ایشیاکپ میں شریک ٹیموں اور پلیئرز کو رینکنگ میں بہتری کا سنہری موقع میسر آگیا ہے ۔ایشیاکپ ہفتے سے یو اے ای میں شروع ہورہا ہے جس میں اچھی پرفارمنس کی بدولت ٹیمیں اور پلیئرز دونوں ہی اپنی رینکنگ پوزیشنز میں بہتری پا سکتے ہیں۔ایونٹ میں شریک ٹیموں میں ٹاپ رینک بھارت اس وقت121 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ سے نیچے دوسرے نمبر پرموجود ہے،،پاکستان 104 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے، اگر گرین شرٹس ایشیائی ہمسایوں کو مات دے کر ٹائٹل جیتے تو پھر ان کی رینکنگ پوزیشن بھی بہتر ہوجائے گی۔بیٹسمین رینکنگ میں اس وقت نمبر ون پوزیشن911پوائنٹس کے ساتھ ویرات کوہلی کے پاس ہے تاہم انھیں ایشیا کپ میں بھارت نے آرام دے دیا، جس سے دوسرے نمبر پر 825پوائنٹس کے ساتھ موجود بابر اعظم کے پاس اچھی کارکردگی کی بدولت ٹاپ پر ترقی پانے کا موقع موجود ہوگا۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی دھواں دار بیٹنگ کے جوہر دکھا کر اپنی 16 ویں پوزیشن کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اسی طرح بالرز میں حسن علی فی الحال تیسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے افغانستان کے راشد خان اور ٹاپ پر بھارتی جسپریت بمرا موجود ہیں، انھیں ترقی پانے کے لیے اسی ایونٹ میں شریک ان بولرز سے بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔ آل رانڈرز میں بھی دوسرے نمبر پر اگرچہ محمد حفیظ موجود ہیں۔