اسلام آباد(امت نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء (آج) ہفتہ سے یو اے ای میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاںمکمل کر لی گئیں۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں پہلے ہی دبئی میں موجود ہے اور پریکٹس سیشن میں مصروف رہی، ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم (کل) اتوار کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں۔ پاکستانی ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد مسلسل تین دن پریکٹس میں مصروف رہی اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ (کل) ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014ء میں کھیلا گیا تھا ۔