شاہد آفریدی نے مہک انور کا علاج کرانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (امت نیوز)عالمی شہرت یافتہ سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کینسر کے مرض کا شکار ٹیبل ٹینس کی کمسن کھلاڑی مہک انور کا علاج کرانے کا اعلان کردیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیبل ٹینس کی کمسن کھلاڑی کی بیماری کا نوٹس لیا اور ان کا علاج کرانے کا اعلان کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہک انور نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے ان کی اس اپیل کا نوٹس لیا اور مدد کی جس پر وہ ان کی بہت مشکور ہیں۔مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے والد نے حکومت سے کم سن کھلاڑی کے علاج کی درخواست کی تھی۔ان کی اس اپیل کا نئی حکومت نے نوٹس لیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment