قائداعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ

راولپنڈی (امت نیوز) قائداعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پشاور اور نیشنل بنک کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور حبیب بنک کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment