فرنچائزرز کو غیر قانونی بونس دیئے جانے کا انکشاف

لاہور(امت نیوز)پی ایس ایل فرنچائزز کو بونس پر سوال اٹھ گئے، آڈیٹر نے پہلے ایڈیشن کے بعد پانچوں ٹیموں کو1.3 ملین ڈالر دینے پر اعتراض کیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے کچھ عرصے قبل پی ایس ایل ون اور ٹو کا آڈٹ کرایا گیا تھا جس کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آڈیٹرز نے ابتدائی ایڈیشن کے بعد پی سی بی کی جانب سے پانچوں فرنچائزز کو1.3 ملین ڈالر دینے پر سخت اعتراض کیا،انھیں اس بات پر سخت حیرت تھی کہ معاہدے کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اپنی آمدنی میں سے بورڈ نے یہ رقم دی۔ذرائع نے بتایا کہ فرنچائزز کو منافع نہ ہونے پر پی ایس ایل کے ایک آفیشل نے بذریعہ ای میل یہ رقم دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، یہ بات معاہدے میں شامل نہ تھی، اسی لیے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment