امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں القائم کلب بلیو کی کامیابی

اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔ این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں القائم کلب بلیو نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا، ذیشان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، پہلے ہاف کے 24 ویں منٹ میں القائم کلب بلیو کے مجتبیٰ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

Comments (0)
Add Comment