پشاور(امت نیوز)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمران خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے ۔51 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی کو ایسے شواہد ملے ہیں جو نتائج کو مشکوک بناتے ہیں۔پی ٹی آئی نے معروف وکیل قاضی انور کو الیکشن ٹریبو نل سے رجوع کرنے کا کہہ دیا ہے ۔قاضی انور الیکشن کو مشکوک بنانے والے شواہد اور ثبوت ٹریبونل میں پیش کرینگے۔