کراچی میں پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔وزیراعلیٰ

کراچی(ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔شہر میں پانی کی طلب 918 ایم جی ڈی ہے۔پانی کی 5 اسکیموں میں ری سائیکلنگ پروجیکٹ، کے 4 پروجیکٹ، بلک و دیگر اسکیمیں شامل ہیں، جن سے 830 ایم جی ڈی پانی مل سکے گا۔تمام اسکیمیں جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ہمیں صرف پانی نہیں پہنچانا بلکہ نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے۔ایس تھری اور کمبائنڈ ٹریٹمنٹ پلانٹس سے شہر میں نکاسی کا نظام بہترین ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں کمشنر کراچی نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ گرین لائن منصوبہ 24 کلومیٹر طویل ہے ۔منصوبے پر سرجانی سے میونسپل پارک تک 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ منگھوپیرروڈ کی بحالی، نشتر روڈ، شیرشاہ روڈ اور سڑکوں کا کام 15 فیصد ہوچکا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment