کراچی (اسٹاف رپورٹر)ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل ہفتہ 15 ستمبر سے با ضابطہ طور پر فنکشنل ہو جائے گا۔ٹینکرز 3ماہ تک داخلہ اور پارکنگ فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔3ماہ بعد کتنی فیس وصول کی جائے گی ۔اب تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ طے پایا تھا کہ آئل کمپنیز ٹرمینل کی تعمیر کریں گی۔ ٹینکرز اونرز سے کوئی داخلہ یا پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی۔