کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیشاہ نےسرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 15 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق عمر میں 15 سال کی رعایت کا اطلاق پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کے لیے نہیں ہوگا جبکہ یہ رعایت یکم جولائی 2018 سے یکم جون 2020 تک دی گئی ہے۔