کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 کے تحت نہانے پر پابندی عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 کے تحت نہانے پر پابندی عائد کردی۔ سیکریٹری داخلہ عبدالکبیر قاضی کے دستخط سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی بلند لہروں اور طغیانی کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 17 ستمبر سے 30 روز تک ہوگا۔ کراچی کے ساحلوں پر اکثر وبیشتر لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس میں لوگوں کی بے احتیاطی اور کچھ مقامات پر حفاظتی انتظامات کی کمی جیسے عوامل بھی کار فرما ہیں۔

Comments (0)
Add Comment