شاہ محمود تھر کے عوام پر سیاست نہ کریں۔مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر اطلاعات سندھ بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جمہو ریت کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔آمریت کو خو ش آمدید کہنے والو ں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی تھر کی صورتحال پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے سندھ حکومت کے کئے گئے مثبت اقدامات کا ذکر بھی کر لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما جمہوری روایتو ں سے واقف نہیں اور نہ ہی سیاسی بصیرت رکھتے ہیں۔تھر میں بارش نہ ہونے سے قحط کی صورتحال چند سالوں سے نہیں بلکہ کئی عشروں سے ہے ۔سندھ حکومت نے وہاں پینے کے صاف پانی،بنیادی صحت کی سہولیات اور ارزاں نرخو ں پر گندم کی فراہمی جیسے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔شاہ محمود قریشی حکو مت کے ترقیاتی کاموں کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں۔وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے سندھ حکومت کی مثبت پا لیسیو ں کو سراہتے ہوئے وسیع القلبی کا مظاہرہ کریں۔

Comments (0)
Add Comment