اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی۔پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیر نہیں۔ عمران 300کنال پر بنی ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں۔وزیر اعظم ہاؤس حکومت پاکستان کی ملکیت ہے اور اس پر عوام کا حق ہے۔یہ مستقبل کے وزیراعظم کی رہائش کیلئے ہے،اسے یونیورسٹی بنانے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔12 لاکھ آبادی کے شہراسلام آباد میں پہلے ہی20 یونیورسٹیاں اور100 کالجز ہیں، ان کا معیار اور ان وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم ہاؤس صرف رہائش گاہ نہیں، ایک ادارہ ہے۔