اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب اراضی سکینڈل میں عدم پیشی پر بیرون ملک موجود ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریلوے اراضی کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید ظفر،میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور سابق جنرل منیجر ریلوے عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرون ملک مقیم ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے 12 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔