کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت طلبہ عربیہ نے ’’آئو کتاب پڑھیں‘‘ مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر منتظم کراچی کاشف شبیر نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ طلبا کے اندر اسلام کی سربلندی اور غلبہ دین کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ مہم کا مقصد طلبا اور نوجوان نسل کے اندر مطالعہ دین کا شوق پیدا کرنا ہے۔ مہم کے ذریعے سے 5ہزار طلبا اور نوجوانوں کو تحریکی لٹریچر سے بہراور کریں گے۔