ہیوی بائیک رائیڈر جہانزیب نے خواتین کو بچاتے ہوئے جان دیدی

کراچی(رپورٹ:شرجیل مدنی) شہر میں ہیوی بائیک کا ٹرینڈ متعارف کرانے والے46سالہ جہانزیب رانا گذشتہ روز کشمیر روڈ پر خواتین کو بچاتے ہوئے جان دے دی جبکہ جہانزیب عرف جیزی کی موت کی خبر سنتے ہی ہیوی بائیک رائیڈرز میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانزیب نے جیزی بروس کے نام سے گروپ بنا رکھا تھا جس میں لاہور اور اسلام آباد کی خواتین کی رائیڈر سمیت ملک بھر کے ہیوی بائیک رائیڈر شامل تھے ۔ جبکہ کراچی کے250سے زائد ہیوی بائیک رائیڈر ڈ یفنس گالف کلب کے سامنے ہیوی بائیکس کی نمائش اور کرتب دکھاتے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیوی بائیک رائیڈر جہانزیب کی موت حادثے کےدوران فٹ پاتھ کے باعث ٹکر سے پسلی دل میں لگنے سے ہوئی ہے ۔ جہانزیب گلستان جوہر کا رہائشی اورتین بچوں کا باپ تھا۔متوفی کی نماز جنازہ میں ہیوی بائیک رائیڈرکے ساتھ ساتھ شوبز ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment