جنازے کی سیکورٹی پر 800 اہلکار مامور

لاہور(ایجنسیاں ) بیگم کلثوم نواز کے جنازے کے موقع پر 27 پولیس افسران سمیت 800 سے زائد اہلکار سیکورٹی پر مامورتھے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبرنے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے کے موقع پر 4ایس پیز ، 6ڈی ایس پیز ، 17ایس ایچ اوز اور 800سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی فرائض سر انجام دیئے،جاتی امرا جانے والے تمام راستوں پر سکیورٹی سخت کی گئی تھی جبکہ جنازے کے شرکاء کی پارکنگ کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ،ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہر گاڑی اور شخص کو چیک کرنے کے بعد جنازے میں شرکت کی اجازت دی گئی۔

Comments (0)
Add Comment