کراچی(پ ر)اسسٹنٹ کمشنر اورنگی جھامن داس نے بنارس، اورنگی ٹاون 5نمبر چورنگی اور مومن آباد کے علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کو روڈ، گلیوں اور فٹ پاتھ سے ہٹاتے ہوئے متعدد پتھاروں اور ٹھیلوں کو ضبط کر لیا۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کاروباری برادری سے انسداد تجازوات آپریشن میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔