کراچی(بزنس رپورٹر)اے ایف فرگوسن اینڈ کو نے پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کے 125سال کی تکمیل کی خوش میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی، جس میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔کمپنی کے سینئر پارٹنر سید شبر زیدی نے کہا کہ ہمارے تمام کلائنٹس تفصیلی اور جامع معلومات کے ساتھ ہم سے اعتماد اور نتیجہ خیز سروس کی توقع رکھتے ہیں۔ پیکیجز گروپ کے بانی سید بابر علی، کمپنی کے سابق سینئر پارٹنر خالد رفیع ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی،جس میں پیکجز گروپ کے بانی سید بابر علی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، لکی سیمنٹ کے سی ای او محمد علی ٹبا اور دیگر افراد کے پیغامات ہیں۔