سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد(نمائندہ امت) پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔ سماعت اسپیشل سینٹرل جج ارم نیازی نے کی۔جج نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ذاتی طورپرپیش نہ ہونے پرعدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی۔ عدالت کاموقف تھاکہ ملزم کو ذاتی طورپرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ ملزم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرشاہدمسعود نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کومستردکر دیا گیا تھا۔ قبل ازیں یکم جون کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ سینئیر سول جج عامرعزیز نے ایف آئی اے کی درخواست پر سرکاری ٹی وی کے زرداری دور کے سربراہ اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ جاری کئے تھے۔ شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کاالزام ہے۔ انہوں نے چئیرمین پی ٹی وی کے طور پر کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اْٹھانا پڑا۔

Comments (0)
Add Comment