ملتان (خبر ایجنسیاں)ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو نیب عدالت پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جمعہ کو ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو نیب عدالت ملتان کے جج رانا عبدالرشید کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے نیب عدالت سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔تمام ملزمان کو کل نیب کی 8 رکنی ٹیم نے ایکسئین امانت علی، ریاض حسین ، ایس ڈی او منظور احمد ، رانا وسیم اور منعم سعید کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر سے جبکہ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر سدوزئی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔