لاہور(نمائندہ امت) بیگم کلثوم نواز کے جنازے سے پہلے مولانا طارق جمیل نے جاتی امرا میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اس موقع پر مشکلات میں صبر اور ہمت کے حوالے سے تاریخی واقعات سنائے اور اس پس منظر میں واقعہ کربلا کا محرم کے تناظر میں بطور خاص ذکر کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل نے شریف خاندان کی خواتین کے سامنے صبر کے حوالے سے اسلامی روایات کا ذکر کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی باتیں سن کر میاں نواز شریف کا حوصلہ بڑھا۔ دوسری جانب پرویز رشید نے بھی مولانا طارق جمیل کی باتیں سننے کے بعد ان کے ساتھ بڑی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔