کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے 2کانکن جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہوگئے ۔گزشتہ روز دکی کے علاقے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے جانے کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے 2 کان کن ابراہیم ولدعالم گل اور عبداللہ ولد سلطان جاں بحق جبکہ 2کان کن جان محمد ولد کوٹ وال اور علیزئی ولد عبدالرزاق اقوم خروٹی بے ہوش ہوگئے ،جنہیں سول اسپتال دکی منتقل کردیے گئے ہیں۔ بعدازاں لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔