دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شرمناک شکست دے دی۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 262رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا کی پوری ٹیم 35.1اوورز میں 124رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم 144رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 262رنز کا ہدف دیا۔جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 124رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ایونٹ کا دوسرا میچ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔