خیبر ( نمائندہ امت)پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان کی طرف سے افغانستان کو جذبہ خیرسگالی کے تحت 40 ہزار ٹن گندم کی فراہمی شروع کردی گئی گندم کی پہلی کیپ میں شامل چار ٹرک طورخم کے راستے افغانستان میں داخل ہوگئے۔پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستانی حکام کی جانب سے افغان حکومت کو گندم کی فراہمی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں پاکستان حکومت کی جانب پاسکو کے جنرل مینیجر مظاہر اقبال، کرنل ریٹائرڈ ظاہرالدین جبکہ افغانستان کی جانب سے وزارت زراعت نمائندہ غلام فاروق نے شرکت کی، پاکستان حکومت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 280ٹن پر مشتمل پہلی کیپ افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔حکام کے مطابق یہ گندم افغانستان میں قحط زدہ علاقے کے عوام میں تقسیم کی جائیگی سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حذبہ خیرسگالی کے تحت افغان حکومت کو چالیس ہزار ٹن گندم بطور تحفہ فراہمی کا اعلان کیا تھا اس موقع پر موجود افغانستان کے محکمہ زراعت حکام نے پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا جائے گا حکام کے مطابق گندم کی فراہمی کا سلسلہ یومیہ بنیادوں پر جاری رہیگا۔