کراچی (اسٹاف رپورٹر) گذری کے علاقے ڈیفنس سے چوری ہونے والی ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران کلہوڑو کی سرکاری گاڑی نمبر GL-09009کا مقدمہ گذری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی ۔پولیس نے کہا کہ جائے واردات کے اطراف میں نصب کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کر لی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ گاڑی کی چوری میں وہی گینگ ملوث ہے جو رواں ہفتے ڈیفنس سے میئر کراچی کی سرکاری کار اور سچل سے پروٹوکول افسر کی سرکاری کار چھینے میں ملوث ہے ۔