اسلام آباد (این این آئی)سعودی وزارت اطلاعات نے پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی ۔ہفتہ کو وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے مطابق سعودی وزارت اطلاعات نے پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی ۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے 2سال میں فلمی صنعت کو منافع بخش بنا دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نے بتایا کہ 6ماہ میں پی ٹی وی سپورٹس ،ہوم اور نیوز کو ایچ ڈی اپ گریڈ کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فلم اور ڈرامہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو مایوسی نہیں ہو گی۔