گیس صارفین کے حقوق کی پامالی برداشت نہیں-پاسبان

کراچی(پ ر)پاسبان کی پبلک ایشوز کمیٹی کے ڈائریکٹر ابوبکر عثمان نے اولڈ سٹی ایریا میں دو دن تک گیس کی مسلسل بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین کو پہنچنے والی اذیت اور صارفین کی جیبوں پر بھاری بوجھ ظلم و ناانصافی ہے۔ صارفین کے حقوق کی مسلسل پامالی برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی حکومت 2دن تک مسلسل گیس کی بندش کا نوٹس لے۔ صارفین کو پہنچنے والی اذیت کا ازالہ کیا اور گیس کمپنی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Comments (0)
Add Comment