قادیانی ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کررہے ہیں- نصراللہ عزیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ قادیانی ایک فتنہ ہیں جو قیام پاکستان سے اب تک ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں۔ مذہب و میرٹ کو دو الگ الگ چیزیں قرار دینے والے سن لیں کہ کوئی بھی عاشق رسولؐ کی ناموس پر کوئی بھی آنچ برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے جان و مال کی حفاظت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ قادیانی مذہبی اقلیت نہیں بلکہ اسلام و آئین پاکستان کے غدار ہیں۔ اصولی طور پر انہیں ریاست بدر کردیا جانا چاہئے۔ حکمران ایسے اسلام و ملک دشمن عناصر کو عہدے دے رہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment