کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کراچی کے صدر و نامزد قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔شہر میں چارسو شہریوں پر ایک پولیس والا مقرر ہے ۔اسمارٹ سٹی اور کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ جرائم کم ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے”انصاف ہاؤس“میں پریس کانفرنس کیا۔اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ،علی عزیز جی جی اور سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ فردوس شمیم نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی شرح بہت بڑھ چکی ہے۔کیمرے سب ناکارہ لگائے ہوئے ہیں، کیونکہ تصاویر صحیح نہیں آتیں۔میڈیا روزانہ کی بنیاد پر شہر کراچی کی کرائم رپورٹ شائع کرے۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہر ضلعے میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔