میٹرو بس کرایہ بڑھانے کا عندیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت میٹرو بس سروس بند نہیں کر رہی تاہم انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ میٹرو باس کا کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کچھ بری حالت میں ملا ہے لیکن پھر بھی ہماری حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ غلط بیانی کا ہے جو کہ ن لیگ کر رہی ہے اور اپنی غلطی نہیں مان رہی۔وزیر اعظم عمران خان کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما نے کا بتانا تھا کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا بلکہ وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کر کے انہیں ووٹ دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہیں اگر ان سے گاڑی کا انجن بنانے کا کہا جائے گا تو وہ نہیں بنا سکتے، چیزیں ساتھ مل کر ہی ٹھیک ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو کا منصوبہ ہماری ترجیح نہیں لیکن ہم اسے بند بھی نہیں کر رہے بلکہ کرایہ بڑھا رہے ہیں۔پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت میں آ کر بہت سی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ گھمائیں اور سب اچھا ہو جائے اس لیے ابھی ان پر زیادہ تنقید کرنا بھی ٹھیک نہیں۔

Comments (0)
Add Comment